144

سینٹ انتخابات ٗ پنجاب میں ن لیگ کے حمایتی بازی لے گئے

لاہور۔ پنجاب سے سینیٹ کی 12 میں سے 11 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگئے ، جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا مقبول احمد، زبیر گل، شاہین خالد بٹ ، مصدق ملک اور ہارون اختر ، ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ، اقلیتوں کی نشستوں پر کامران مائیکل جبکہ خواتین کی نشستوں پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کامیاب۔

ہفتہ کو سینیٹ کی 52 نشستوں پر 113 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 9 بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک بلا تاخیر جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اسمبلیوں کے دروازے بند کردیے گئے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب سے)(ن)لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ۔

کامیاب امیدوار 6 سال کے لیے ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن منتخب ہوجائیں گے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا مقبول احمد، زبیر گل، شاہین خالد بٹ ، مصدق ملک اور ہارون اختر کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کو فتح حاصل ہوئی۔ اقلیتوں کی نشستوں پر کامران مائیکل جبکہ خواتین کی نشستوں پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کامیاب ہوئیں۔