156

سینٹ انتخابات ٗ فاٹا سے 4آزاد امیدوار کامیاب

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا سے سینیٹ کی چار نشستوں پر ہدایت اللہ ،ہلال الرحمن، شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ، قومی اسمبلی میں فاٹا کے 8 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 3 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کے 4 امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں ہدایت اللہ ،ہلال الرحمن، شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔

چاروں امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے سات سات ووٹ حاصل کئے۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کے 8 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 3 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جن میں غالب خان، قیصر جمال اور شہاب الدین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں 294 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ ن لیگ کے 227 ارکان اور ایم کیو ایم کے 11 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ 

اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلیے 250 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی میں تمام 64 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پنجاب اسمبلی کے 311 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ سندھ اسمبلی میں 115 ووٹ ڈالے گئے۔ خیبرپختون خوا اسمبلی میں 122 ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ آخری ووٹ جماعت اسلامی کے محمد علی نے کاسٹ کیا۔