125

احدچیمہ کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ 

اسلام آباد۔احدچیمہ کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے احدچیمہ کے خلاف باضابطہ انکوائری کی منظوری دے دی،امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے 3سال کا سفری ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے احد چیمہ کا سفری ریکارڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے طلب کرلیا ہے کہ3سال کا سفری ریکارڈ فراہم کیا جائے کیونکہ احد چیمہ بیرون ملک جاتے رہے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہو ں نے بہتر زیادہ غیر ملکی دورے کئے ہیں۔

اس کے علاوہ احد چیمہ کے اثاثوں کے حوالے سے بھی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے حوالے سے نیب لاہور نے خط لکھا تھا جس کی چیئرمین نیب نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔احد چیمہ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں،اس کی بھی جانچ پڑتال کی جائے اور نیب نے متعلقہ اداروں کو خط بھی لکھنا شروع کردئیے ہیں کہ احد چیمہ کے اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کی جائیں۔