262

سینٹ انتخابات ٗ ایم کیو ایم کے دھڑوں میں مفاہمت

اسلام آباد ۔ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدواروں پر دونوں دھڑوں میں مفاہمت ہو گئی جنرل نشستوں پر بیرسٹر فروغ نسیم، کامران خان ٹیسوری ٹیکنو کریٹ کی نشست پر عبدالقادر خانزادہ خاتون کی نشست پر ڈاکٹر نگہت شکیل اور اقلیتی نشست پر سنجے پروانی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا ہے کہ اس انتخابی مفاہمت کے بعد رابطہ کمیٹی کے حوالے سے معاملات پر بھی اتفاق رائے ہو جائے گا ۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما و پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے اعلان کی حمایت کی جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں کچھ دنوں سے اختلافات کی وجہ سے عجیب و غریب صورتحال بن گئی تھی۔

سب اپنی اپنی پوزیشنوں پر قائم رہے جس سے حامیوں اور کارکنان میں بے چینی اضطراب بڑھتا رہا ہمارے درمیان مصالحت اور ثالثی کا عمل شروع ہوا ثالثوں اور مصالحت کاروں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے ہوئے اور بات چیت کے ذریعے معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا۔