273

پٹواربرادری کا احتجاج جاری رکھنے کااعلان

پشاور۔انجمن پٹواریان وقانونگویاں مال خیبرپختونخوانے حکومت کی جانب انجمن پٹواریان وقانون گو اورگرداور کے مطالبات تسلیم نہ کرنے پرہڑتال جاری رکھنے کااعلان کردیاگزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن کے صدرمحمدخان سواتی،جنرل سیکرٹری مکمل شاہ اوردیگرکاکہناتھاکہ کئی سالوں سے حکومت سے اپنی جائزمطالبات کے مطالبے کررہے ہیں ۔

جن میں بستہ الاؤنس 10 روپے بڑھا کر10 ہزار کرنے،عدالتی الاؤنس 100 روپے سے بڑھا کر2 ہزارکرنے، حد برداری فیس فیس تحصیلدار10ہزار روپے کرنے،پٹواری، قانون گو اور گرداورکو ایگزیکٹیو الاؤنس دینے، محکمہ مال کے ٹیکس میں صوبہ پنجاب کی طرح 5 فیصد کمیشن دینے اور فیلڈ سٹاف کو 2 فیصد اضافی الاؤنس دینے، ریونیوکلرک کی پرموشن تحصیلدار کے ذریعے کرنے، پٹواری کو سکیل11، گرداور کو سکیل 15، نائب تحصیلدار کو16 جبکہ تحصیلدار کوگریڈ 17کو اپ گریڈیش کرنے اور 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے کیلئے سپیشل الاؤنس دینے کے جائزمطالبات شامل ہیں اورحکومت کوگزشتہ روزان کے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کی ہیں لیکن اج تک کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

جس کے بعدمجبورہوکرمطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ ہفتہ سے پٹواریوں، قانون گو، گرداور نے ہڑتال شروع کردی جس سے دفتر اموربھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے جبکہ چارٹرآف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کو بی آرٹی جیسے منصوبے میں اربوں روپے ادائیگی کے باوجود پٹواریوں اور گرداور کے ہاتھ پاؤں باند ے ہوئے ہیں اورہمیں مراعات نہیں دے رہی ہے جس پر انجمن پٹواریاں ، قانون گو اور گرداور نے ہڑتال شروع کردی ہیں ان کاکہناتھاکہ ہڑتامطالبات کے منظوری تک جاری رہے گااوراس دوران دفتری کام سے بھی مکمل طورپربائیکاٹ رہے گا۔