258

خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی مفت کتب کی فراہمی شروع

پشاور ۔خیبرپختونخوا حکومت نے نئے تعلیمی سال سے قبل ہی سرکاری سکولوں کو مفت کتب کی فراہمی شروع کر دی ہے ابتدائی طور پر 7اضلاع کو کتابوں کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 18اضلاع کو کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے خیبرپختونخواحکومت نے پرائمری سے ہائیر سکینڈری سکولوں تک طلباء و طالبات کے لئے 5کروڑ 55لا کھ جبکہ فاٹا کے لئے 53کروڑروپے کی کتب چھاپی ہیں۔

ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی کتابوں کی فراہمی کو ان اضلاع میں یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں اور اب تک 7اضلاع میں کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔