315

خیبر پختونخو ا ڈیٹا سنٹر کو مرکزی حیثیت دینے کا فیصلہ

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اُمور کا طریقہ کار سہل اور تیزکرنے کی غرض صوبے کے تمام اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات مز ید تیز کردیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اداروں، ماتحت محکموں، خود مختار اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال بارے اعلیٰ سطحی اجلاس خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے زیر نگرانی منعقد ہوا ۔

جس میں مذکورہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اداروں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے خیبر پختونخوا ڈیٹا سینٹر کو مرکزی حیثیت دی جائے گی تاکہ محکموں کو مطلوب کسی بھی وقت اہم معلومات، مواداوردستاویزات کی سافٹ کاپیاں سرکاری طریقہ کار کے تحت مہیا کی جا سکیں ۔

ا س کے علاو ہ تمام صوبائی اداروں میں موجودہ طور پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کی افادیت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک آئن لائن سروے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد فعال شدہ سافٹ ویئر کے نتائج چانچنا اوران میں مزید بہتری لانا ہے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے تمام محکموں سے فوکل پرسن کی نامزدگیا ں بھی طلب کرلی ہیں ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں پولیس اور ریونیو محکموں کے نمائندگان نے شرکت نہیں کی ۔