307

خیبر پختونخوا میں سینٹ کیلئے 24امیدوار آمنے سامنے

پشاور۔سینٹ الیکشن،خیبر پختونخوا کی 11 خالی سیٹوں پر 24 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے جنرل نشستوں پر 13،خواتین کی 2 نشستوں پر 8 اور 2 ٹیکنوکریٹس نشستوں پر 5 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پی ٹی آئی کے 8،پی پی پی کے 3،جے یوآئی (ف) کے 4 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں:اے این پی کے 2،پی پی پی کے 3،قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے ایک ایک امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مولانا سمیع الحق اور ڈاکٹر نثار خان سمیت ن لیگ کے 5 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے پی ٹی آئی کے ایوب آفریدی، فدا محمد، خیال زمان، فیصل جاوید اور عبدلطیف یوسفزئی جنرل نشست پر حصہ لے رہے ہیں۔

خواتین نشستوں پرپی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی اور ٹیکنوکریٹس نشست پر محمد اعظم سواتی الیکشن لڑینگے پی پی پی کی روبینہ خالد خواتین نشست ،فیصل سخی بٹ اوربہرہ مندجنرل نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جماعت اسلامی کے مشتاق احمد جنرل نشست اور قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب خواتین نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

جے یوآئی (ف) کے طلحہ محمود،مولانا گل نصیب جنرل ، نعیمہ کشور خواتین اور یعقوب شیخ ٹیکنوکریٹس نشست پر الیکشن لڑینگے جنرل نشست پر اے این پی کے مسعود عباس اور خواتین نشست پر شگفتہ ملک الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ن لیگ کے علی افضل جدون ، پیر صابر شاہ جنرل،سوبیا شاہد اور رئیسہ داود خواتین،دلاور خان ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد حیثیت الیکشن لڑینگے مولانا سمیع الحق اورڈاکٹر نثار خان بھی آزاد حیثیت سے ٹیکنوکریٹس نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں