300

سینٹ انتخابات ٗ اپوزیشن 3حصوں میں تقسیم

پشاور۔تمام تردعوؤں کے باوجودصوبائی اپوزیشن جماعتیں سینٹ انتخابات کے موقع پر تین حصو ں میں تقسیم ہوگئی ہیں جماعت اسلامی ،اے این پی اور ن لیگ پر مشتمل تین جماعتی اتحاد وجودمیں آنے کے بعدجے یو آئی ف اورپی پی پی نے مل کر انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے جبکہ حالات نے پی ٹی آئی او ر کیوڈبلیو پی کو ایک بارپھراکٹھا کردیاہے خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ میں تیز ی آگئی ہے گذشتہ رات دیر تک سیاسی جماعتوں کی پولنگ کے لیے منصوبہ بندی ہوتی رہی جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے بجائے ن لیگ اور اے این پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے مشترکہ طور پر میدان میں اترنے کافیصلہ کیا ۔

جے یو آئی ف پی پی پی اور پی ٹی آئی کیوڈبلیو پی پر مشتمل اتحاد بھی تشکیل پاگئے ہیں اس سلسلہ میں دودنوں سے کوششیں جاری تھیں ذرائع کے مطابق تین جماعتی اتحاد نے ایک دوسر ے بھرپور سپورٹ دینے کااعلان کیاہے اس اتحاد کے سات امیدوار میدان میں ہیں تاہم پیر صابر شاہ ،مشتاق احمد خان ،دلاور خان اور شگفتہ ملک کو سنجید ہ امیدوار قراردیا جارہاہے بعض امیدواروں کی طرف سے آج ریٹائرمنٹ کاامکان ہے ۔

پی پی پی اورجے یو آئی کی طرف سے بھی سات امیدوار میدان میں ہیں تاہم مولانا گل نصیب خان،طلحہ محمود ،فیصل بٹ ،شیخ یعقوب اور روبینہ خالداہم امیدوار ہیں جبکہ کیوڈ بلیو پی نے اپنی واحد امیدوار انیسہ زیب طاہر خیلی کو اضافی ووٹ دینے کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کاساتھ دینے کافیصلہ کیاہے جبکہ بدلے میں کیوڈبلیو پی کے ووٹ مولانا سمیع الحق کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں