228

ٹریول ایجنٹس کے سیاحتی پیکیجز ویب سائٹ پر ہونگے دستیاب

پشاور۔ ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز اور ٹورازم کارپوریشن نے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی معلومات، ہوٹلز و ریسٹورنٹس کی بکنگ ، ٹریول ایجنٹ اور دیگر معلومات تک باآسانی رسائی کیلئے ویب سائٹ مکمل کرلی جبکہ ٹریول ایجنٹس کو اپنے پیکیجزویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے کیلئے ویب سائٹ تک رسائی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل، آثارقدیمہ ، میوزیم و امو رنوجوانان محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

، اس موقع پر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹی ٹورازم کارپوریشن سجاد حمید، ڈائریکٹرٹورسٹ سروسز محمد عربی، منیجرمارکیٹنگ حسینہ شوکت ، انسپکٹرز ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز اور دیگر موجود تھے، ڈائریکٹرٹورسٹ سروسز محمد عربی نے اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اب تک صوبہ بھر سے 1411ہوٹلز، 732ریسٹورنٹس اور1554 ٹریول ایجنٹس رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جبکہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں یہ تمام ڈیٹا اپ لوڈ کیا جارہا ہے ۔