226

ڈینگی روک تھام ٗ نہروں اور ندی نالوں کے معائنے کا حکم

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی پیشگی اقدام کے تحت ڈینگی وباء کی روک تھام کیلئے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ آبپاشی نے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے چیئر مین محکمہ کے ڈپٹی سیکرٹری ( ٹیکنیکل) ہونگے اس کے علاوہ سپرنٹنڈنگ انجینئر (ہیڈ کوارٹرز) دفترچیف انجینئر ساؤتھ اور سپرنٹینڈنگ انجینئرٹیکنیکل آفیسر (ہیڈ کوارٹرز) دفتر چیف انجینئر نارتھ بطور ممبران اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

کمیٹی کو تفویض کردہ فرائض میں ڈینگی وباکی روک تھا م کیلئے جامع ایکشن پلان کی تیاری ، 15 دنو ں میں ایک مرتبہ تمام آبپاشی کے راستوں ، نہروں اور ندی نالوں کا معائنہ اور ڈینگی کے متعلق تمام تر معلومات فوری طور پر متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانا شامل ہیں ۔کمیٹی کو مذکورہ ایکشن پلان مرتب کرکے عملدارآمد کیلئے محکمہ صحت کو بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے ۔