265

پشاور میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے جامعہ پلان تشکیل

پشاور۔ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاہے کہ مسائل کے خاتمہ کیلئے لوکل گورنمنٹ بہترین نظام ہے،بین الاقوامی اداروں کی جانب سے مختلف پراجیکٹس میں معاونت اس بات کامظہرہے کہ موجودہ ضلعی حکومت کام کررہی ہے،ڈینگی پرقابوپانے کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیاگیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرپشاورپریس کلب کے صدرعالمگیرخان،جنرل سیکرٹری شہاب الدین،ڈسٹرکٹ میناخان آفریدی اوردیگربھی موجودتھے۔

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے محمدعاصم خان نے ضلعی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیاکوبتایاکہ عوامی مسائل مقامی حکومتوں ہی کے ذریعے حل ہوتے ہیں تاہم یہ نظام آٹھ سال تک یہ نظام معطل رہااورجبکہ صوبے میں نیابلدیاتی نظام متعارف ہواجس میں کمزوریاں ہیں تاہم اس کوکامیاب بنانے کیلئے میڈیابشمول سب کوکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ 15مارچ سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں نوجواں کے لئے عزم جواں کے نام سے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں 16 مختلف گیمز ہونگے,ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن کو 15 دوسری کو دس اور تیسری کو 5 ہزار انعام دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کے امتحانی ہالز میں کیمرے لگوا رہے ہیں۔

اس غرض سے پی ٹی سی ایل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ شہربھرمیں ملاوٹ سے پاک دودھ کاملنامحال تھااوراس میں ایک مافیاملوث ہے ہم نے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لئے لیبارٹری بنائی اورہمارے اس اقدام کوسراہابھی گیاجس کے بعدصوبے کے دیگرشہروں میں بھی پھیلایاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے چائنہ کی مدد سے اقدامات کئے جارہے ہیں اورحاجی کیمپ اڈے کوسردار گڑھی منتقل کرکے یہاں پرکمرشل ٹاوربنایاجائے گااس منصوبے پر دس ارب روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پہلی مرتبہ ضلعی حکومت نے اس سال تین ہسپتالوں میں سولر سسٹم لگادیئے جبکہ رواں سال مزید16 بی ایچ کیوز کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نمک منڈی میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے فوڈ اسٹریٹ قائم کر رہے ہیں اس طرح نمک منڈی میں پہلی بار پارکنگ پلازہ بھی تعمیرکیاجارہاہے جس پر 32 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں کی مددسے جنرل بس اسٹینڈمیں باتھ روم تعمیر کروائے گئے جبکہ ان اداروں کی جانب سے صحت کے مراکز کوآلات کی فراہمی بھی کی گئی ان اداروں کی جانب سے مالی تعاون اس بات کامظہرہے کہ مقامی حکومتوں پرانکااعتمادہیاوروہ بھی انکے ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرٹ کلچر کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو لیپ ٹاپ دیئے گئے جبکہ غریب خواتین کی فلاح وبہبودکیلئے انہیں سلائی مشین فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں روزگارکاذریعہ میسرآسکے۔ناظم اعلیٰ نے کہاکہ پشاورکی ضلعی حکومت سکولوں میں چائیز زبان سکھانے کاپروگرام بھی شروع کررہاہے جبکہ حیات آباد کے فوڈ اسٹریٹ کو سستا بازار میں منتقل کررہے ہیں۔ڈینگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ناظم اعلیٰ نے کہاکہ پچھلے سال ڈینگی سے اموات بڑاسانحہ تھاتاہم اس کیلئے ہنگامی بنیادوں پرادویات خریدی گئی اوراب اس حوالے سے سارے معاملات صوبائی سطح پردیکھے جارہے ہیں ڈینگی کو قابو کرنے کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیاگیاہے۔اس موقع پرضلع ناظم نے پشاورپریس کلب اورصحافیوں کے کردارکوبھی سراہااوراپنی طرف سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔