246

گنا سپلائی کرنیوالے زمینداروں کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

پشاور۔زمینداروں نے شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی کے باوجود نرخوں کے عدم تعین اور اقر باء پروری کی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا یہ اعلان گزشتہ روز ناظم ٹاؤن 2فرید اللہ خان کافور ڈھیری کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ٹاؤن ٹو سمیت دیگرعلاقوں کے زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان کافورڈھیری نے کہا کہ زمینداروں نے کین کمشنر کی یقین دہانی پر شوگر ملوں کو گنوں کی سپلائی شروع کی ہے۔

اور یہ عمل تکمیل کے قریب ہے تاہم 180فی من ریٹ مقرر کرنے کی بجائے بعض زمینداروں کو 140روپے فی من نرخ لگایا جا رہاہے جبکہ کئی کیلئے نرخوں کا تاحال تعین ہی نہیں کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ کین کمشنر غریب زمینداروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور بھی اپنے فرائض سے پہلو تہی کے م مرتکب ہوئے ہیں ناظم ٹاؤن ٹو نے مزید کہا کہ اگر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو اس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر پشاور پر عائدہوگی۔