247

خیبر پختونخوا میں کونج کے شکار پر پابند ی ختم

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کونج کے شکار پر عائد پابند ی میں مخصوص شرائط کے تحت یکم مارچ سے 15اپریل 2018 تک نرمی کردی ہے ۔ محکمہ جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کونج کے شکار کیلئے چار شرائط طے پاگئی ہیں جن پر عملدارآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے پہلی شرط کے تحت صوبہ میں شکار کے موسم شکاری کیمپوں کو 20یا اس سے کچھ زیادہ کونجیں پکڑنے کی اجازت ہوگی ۔

دوسری شرط کے تحت ایک شکاری کیمپ میں 10 سے زائد کونج کے جوڑے رکھنے کی بھی اجازت ہوگی ۔ تیسر ی شرط میں شکاری 300روپے فی کونج سالا نہ ادا کرنیکا پابند ہوگا جبکہ چوتھی شرط کے مطا بق رواں سال موسم بہار میں کونج کے شکار کیلئے فی کیمپ لگانے کی فیس 5000روپے مقرر کردی گئی ہے ۔

اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی پولیس سربراہ ، جنگلی حیات کے ڈویژنل افسران او رمتعلقہ ضلعی کمشنران کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر سال کونج کابکثرت شکار کیا جا تا ہے