132

خیبر پختونخوا میں قیدیوں کی رہائی کا اختیار ڈی سی کو دینے کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے قیدیوں کے پے رول پر رہائی کااختیار ڈپٹی کمشنرز کو دینے کافیصلہ کیا ہے اور قیدی ایمر جنسی کی صورت میں یا تقریب میں شرکت کی اجازت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے لینگے جبکہ قیدیوں کو کوڑے مارنے اور بھیڑیاں پہننے کی سزاء کو ختم کیا جا رہا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے قیدیوں کے فلاح و بہبود کے لئے جیل خانہ جات کے رولز میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے لئے مسودہ حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کردیا ہے اور صوبائی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائیگی جس کے تحت محکمہ داخلہ سے قیدیوں کے پے رول پر رہائی کا اختیار صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا جائے گا جو کہ کسی بھی ایمر جنسی میں ڈپٹی کمشنرز کسی بھی جیل میں قید قیدی کو اجازت دینگے تاہم اس کے لئے بھی رولز تیار کیاگیا ہے ۔