115

ملک کے گردشی قرضوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی ۔گردشی قرضے ایک بار سر اٹھانا شروع ہوگئے،  گردشی قرضوں کا حجم 638 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ نیپرا نے انڈسٹری رپورٹ جاری کر دی۔ سال 2013 میں ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو گردشی قرضوں کا حجم 500 ارب روپے تجاوز کرچکا تھا۔ حکومت نے فوری طور پر 503 ارب روپے ادا کرکے سرکولر ڈیٹ ختم کر دیا۔

نیپرا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں گردشی قرضوں کا حجم ایک بار پھر 638 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ نیپرا کی انڈسٹری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتوں سے ریکوری کا تناسب 94 فیصد رہا جبکہ ریکوری کا ہدف 100 رکھا گیا تھا جس سے بجلی کی ترسیلی کمنپیوں کو سالانہ 53 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف پی ایس او کی وصولیاں 334 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔