226

پا کستان کا بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی خدشہ نہیں‘ ڈاکٹر فیصل

اسلام آ با د۔ دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ فنا نسل ایکشن ٹا سک فورس (ایف اے ٹی ایف)پا کستان کا نا م جون میں گر ے لسٹ میں شا مل کر ے گی تاہم بلیک لسٹ میں آئے کا کوئی خدشہ موجود نہیں ،امر یکا کے ادارو ں کی جا نب سے پا کستان کے حوا لے سے مختلف بیا نات مو صول ہو رہے ہیں ، بعض امر یکی ادارے علا قا ئی اور بین الاقوا می معا ملات پر پا کستا نی کا وشو ں کو سرا ہتے ہیں، نیشنل سیکیو رٹی کمیٹی نے خا رجہ پا لیسی کو مز ید فعال کر نے کا کہا ہے جس کے تحت علا قا ئی اور بین الاقوا می دوستو ں کے ساتھ مز ید را بطے کیئے جا ئیں گے،بھارت کسی بھی طر ح پا کستان سے با ت چیت کو تیا ر نہیں ہے،بنگلہ دیش نے سا رک سکا لر شپس حاصل کر نے والے 21طلباء کو تا حا ل ویزہ جا ری نہیں کیا۔

ان خیا لات کا اظہار دفتر خا رجہ کے تر جمان نے بد ھ کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ23اور 27 فروری کو جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ورزی کر نے پر بھا رتی ڈپٹی ہا ئی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خا رجہ بلا کر احتجاج کیا گیا ، بھا رتی فا ئر نگ سے دو معصو م شہر ی محمد فا روق اور 13سا لہ محمد زین شہید ہو ئے،بھا رت مسلسل جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ور زیا ں کر رہا ہے، روا ں سال لا ئن آ ف کنٹرو ل اور ور کنگ با ؤ نڈ ری پربھا رت نے 400مر تبہ جنگ بندی معا ہدہ کی خلاف ور زی کی ہے جس کے نتیجہ میں 18شہر ی شہید اور 68زخمی ہو چکے ہیں،ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ر پو رٹ میں مقبو ضہ کشمیر میں مظا لم اور قتل و غارت پر بھا رتی افوا ج کو حاصل استثنی کا ذ کر وا ضح طور پر کیا ہے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ وزیر اعظم شا ہد خا قا ن عبا سی نے گز شتہ ہفتہ تر کما نستان اور افغا نستان کے دورہ میں تا پی گیس پا ئپ لا ئن منصو بہ کی افتتا حی تقر یب میں شر کت کی، منصو بہ سے علا قا ئی را بطہ سا زی اور معا شی تعاون کو فرو غ ملے گا،وزیر اعظم نے دورہ کے دوران افغا نستان میں مستحکم اور دیر پا امن و سیکیو رٹی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا، پا کستان ہمیشہ سے افغان قیا دت میں ہو نے والے امن مذاکرات کا حا می ر ہا ہے، عسکر ی کار وائیا ں افغان مسئلے کا حل تلا ش کر نے میں نا کام رہی ہیں،وزیر خا رجہ خوا جہ آ صف کو دورہ روس میں روسی گیس کمپنی گیزپروم کے چیئر مین نے پا کستا ن کے شعبہ توا نا ئی میں اپنا کردار ادا کر نے کی خوا ہش کا اظہار کیا ہے۔

تر جمان دفتر خا رجہ نے مز ید کہا کہ انڈ ین مو شن پیکچرز ایسو سی ایشن نے پا کستا نی فن کا رو ں پر لگا ئی گئی پا بند ی میں تو سیع کر دی ہے جو کہ انتہا پسندا نہ اور پا کستان مخا لف سوچ ہے، یہ بد قسمتی کی با ت ہے کہ روا بط کے فرو غ میں اہم کردار ادا کرنے والے فنکا رو ں پر پا بند ی عا ئد کی گئی، بھا رتی انتہا پسند سو چ نے فن کو بھی یر غما ل بنا لیا ہے، بھا رت میں ڈیمو کر سی شیمو کر یسی بن چکی ہے،بھا رت کے ساتھ ابھی تک معذور قید یو ں کے تبا دلہ پر کو ئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ بھا رتی آ رمی چیف کی جا نب سے پا کستان کے خلاف کاروائی کر نے کا بیان مضحکہ خیز ہے جو کہ بھا رتی فو ج کی جنگی ذ ہنیت کو ظا ہر کر تا ہے،پا ک فو ج ہر طر ح کی جا رحیت کا بھر پو ر اور مؤ ثر جواب دینے کی بھر پو ر صلا حیت کی حا مل ہے، حسین حقا نی کی گر فتاری سے متعلق پو چھے گئے سوا ل کا جوا ب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ دفتر خا رجہ سے جو مدد در کار ہو گی وہ ضرور کی جا ئے گی،انہو ں نے مز ید کہا کہ ایف اے ٹی ایف جون میں پا کستان کا نا م گر ے لسٹ میں شا مل کر ے گی اور اس کے اثرات کے حوا لے سے مز ید تفصیلات وزارت خز انہ ہی بتا سکتی ہے، یہ حساس نو عیت کا معا ملہ ہے اس پر مز ید با ت نہیں کر سکتے ۔

پا کستان کا نا م بلیک لسٹ میں شا مل کئے جا نے کے حوا لے سے خد شات بے بنیا د ہیں، ایف اے ٹی ایف کی جا نب سے جو ایکشن پلان دیا گیا ہے اس پر ضرور عمل کیا جا ئے گا،نیشنل سیکیو رٹی کمیٹی نے بھی خا ر جہ پا لیسی کے حوا لے ہدا یات دی ہے جس کے تحت علا قا ئی و بین االا قوا می دوستو ں کے ساتھ روا بط کو فرو غ دیا جا ئے گا اور اپنا مؤ قف بیان کر یں گے، ایف اے ٹی ایف کے خد شات و تحفظات دور کر نے کیلئے جما عت الد عوہ کے خلاف کا روا ئی کی ہے اور مز ید اقدا مات بھی کیئے جا ئیں گے ، پا کستان کے حوا لے سے بیان کی جا نے والی خا میو ں کو دور کیا جا ئیگا،ایک سوال کا جوا ب دیتے ہو ئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آ سیہ بی بی کے مقد مہ پر جی ایس پی اسٹیٹس کے حوا لے سے یو رپی یو نین کی کسی د ھمکی کا کو ئی علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سار ک سکا لر شپ اسکیم کے تحت 21پا کستا نی طلباء کو بنگلہ دیش میں دا خلہ ملا ہے جنہیں ابھی تک ویزے جا ری نہیں کیئے گئے اس معا ملہ کو بھی بنگلہ دیش حکو مت کے ساتھ اٹھا ر کھا ہے ، تر جمان نے ایک سوا ل کا جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ امر یکا کے ادارو ں کی جا نب سے پا کستان کے حوا لے سے مختلف بیا نات مو صول ہو رہے ہیں ، بعض امر یکی ادارے علا قا ئی اور بین الاقوا می معا ملات پر پا کستا نی کا وشو ں کو سرا ہتے ہیں، امر یکا سے مطا لبہ کیا ہے کہ پا کستان کو حقا ئق پر مبنی ایسی اینٹلی جنس ر پو رٹس دی جا ئیں جن کی بنیا د پر کو ئی کروا ئی کی جا سکے۔