95

ملک میں آبی بحران سنگین ‘ فصلوں کے متاثر ہونیکا خدشہ

اسلام آباد۔ ملک میں آبی بحران کی صورتحال سنگین ہوگئی ‘تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب پہنچ گیا‘پنجاب میں گندم کی پیداوارپانی کی قلت کے باعث شدیدمتاثر ہونے کا خدشہ ہے‘منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 روز سے ڈیڈ لیول پر برقرارہے جبکہ ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی مجموعی آمد 44 ہزار کیوسک اوراخراج 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آبی بحران جاری ہے اور صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں گندم کی پیداوارپانی کی قلت کے باعث شدیدمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ اوپررہ گیاہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1390 فٹ ہوگئی ہیادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 روز سے ڈیڈ لیول پر برقرارہے۔ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی مجموعی آمد 44 ہزار کیوسک اوراخراج 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔