252

غیر قانونی نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیخلاف آپریشن

پشاور۔خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر قائم پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل لیبارٹریوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کرتے ہوئے درجنوں میڈیکل لیبارٹریوں اور پرائیویٹ ہسپتال سیل کردیئے ہیں جبکہ بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ نہ کرنیوالی لیبارٹریوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔

کمیشن کے چےئرمین ڈاکٹر جہانگیر خلیل اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سکوارڈرن لیڈر (ر) آزر سردار کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کےئر کمیشن کی ٹیموں نے پشاور ‘ چارسدہ ‘ مردان ‘ صوابی ‘ کوہاٹ ‘ بنوں ‘ ڈی آئی خان ‘ لکی مروت ‘ ہری پور ‘ ایبٹ آباد ‘ بٹگرام اور مانسہرہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران غیر معیاری لیبارٹریوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو سیل جبکہ بعض کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔