251

آئندہ الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے ٗ نواز شریف

لاہور۔سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ عوام نے میرے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا،آئندہ الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے،میرے نزدیک پی سی او کا حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے ،عوام کا حق حاکمیت کسی کو چھیننے نہیں دیں گے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہلی کے فیصلے پر کیا میں گھر بیٹھ جاتا؟ ، ماضی میں بھی سیاستدانوں کو دیوارکے ساتھ لگایا جاتا رہا ،ماضی میں غیرآئینی حکومتوں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ فراہم کیا جاتا رہا،قانون کو نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے تھا ، لاکھ چاہنے کے باوجود تاریخ کو دفن نہیں کیا جاسکتا۔ وہ منگل کو یہاں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ بعوام نے میرے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا، آئندہ الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہلی کے فیصلے پر کیا میں گھر بیٹھ جاتا؟ ماضی میں بھی سیاستدانوں کو دیوارکے ساتھ لگایا جاتا رہا،ماضی میں غیرآئینی حکومتوں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ فراہم کیا جاتا رہاقانون کو نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے تھا ،لاکھ چاہنے کے باوجود تاریخ کو دفن نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے ، غور کرنے کی ضرورت ہے ،مجھ پر خرد برد اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں،مسلم لیگ ن بڑی سیاست جماعت ہے، ہمیں سینیٹ الیکشن سے باہر کر دیا گیا ہے شہباز شریف ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں قانون کو نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے تھا ، متنازعہ فیصلہ میں نہیں مانتا،سابق وزیراعظم نے کہاکہ میرے نزدیک پی سی او کا حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے ۔

عوام کا حق حاکمیت کسی کو چھیننے نہیں دیں گے ،عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیاست کی جائے گی ، آج ووٹ کی حرمت اور عوام کی حاکمیت کہاں ہے؟ ،ووٹ کے تقدس کی بحالی میرے ضمیر کی آواز ہے ۔محمد نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں نظام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،شہباز شریف کا انتخاب بہت عمدہ فیصلہ ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کے بحران اور دہشت گردی کو ختم کیا ،کراچی کا امن ہم نے آ کر بحال کیا، پشاور سے کراچی تک موٹروے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، انہوں نے کہاکہ پشاور سے کراچی تک موٹروے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں:محمد نواز شریف خیبر پختونخوا میں ہزارہ موٹروے کا منصوبہ شروع کیا ، جو تکمیل کے قریب ہے ہم پورے پاکستان کی خیر و ترقی چاہتے ہیں:سابق وزیراعظم کاکہنا تھا ملک کی ترقی ہی ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا رہا ہے ۔