236

بلدیاتی نمائندوں کا انصاف کونسلراتحادکااعلان

پشاور۔پشاورکے حلقہ پی کے ون سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں نے انصاف کونسلراتحادکااعلان کردیایہ اعلان منتخب بلدیاتی نمائندوں اورمذکورہ اتحادکے صدرحاجی فضل رحیم نے دیگرکونسلروں اوراتحادکے ممبران غیاث الدین،شاہ فیصل ، ذاکر خان ، نواز خان،عامرخان اوردیگرکے ہمراہ پشاورپریس کلب میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے وعدہ کیاتھاکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کونچھلے سطح پرمنتقل کردئینگے جو ابھی تک نہیں ہواہے۔

اتحادکابنیادی مقصدنظراندازکیے گئے کونسلروں اورکارکنوں کو اکھٹا کرنا اوران کوپلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ کونسلرزاورکارکنان گزشتہ کئی سالوں سے نظرانداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کوبھی کافی نقصان پہنچاہے انہوں نے کہاکہ ہمارے اتحادمیں شریک50ممبران کی کوشش ہوگی کہ ڈسٹرکٹ پشاورسمیت پوری صوبے میں پاکستان تحریک انصاف منظم اورمظبوط کیاجائیگاضلع پشاورمیں بعض لوگ کونسلروں کونظرانداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی قائدین سے مطالبہ کیاکہ یوسی سطح پرہونے والے ترقیاتی کاموں میں ان کواعتمادمیں لیاجائے اورآنے والے الیکشن میں پارٹی ورکروں کونظراندازنہ کیاجائے۔