106

شہید ملازمین کے بچوں کیلئے سر کاری کالجوں میں تعلیم مفت 

پشاور۔صو بائی حکو مت نے شہید سر کاری ملازمین کے بچوں کے سر کاری میڈیکل اور انجینئر نگ کالجوں میں تعلیم اور بورڈنگ کے اخراجات سر کاری سطح پر اٹھانے کی منظوری دے دی ہے ٗ شہداء کے بچوں کو پی ایم ڈی سی اور انجینئر نگ کونسل سے منظورشدہ تعلیم اداروں میں داخلے دےئے جائیں گے ٗتا ہم محکمہ داخلہ نے صرف پولیس شہداء کے بچوں کو تعلیمی پیکج دینے کی سفارش کی تھی ٗمحکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صو بائی حکو مت کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں سفارش کی گئی کہ پولیس شہداء کے بچوں کے لئے خیبر میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے سیٹیں مختص کی جائیں ۔

اس پر محکمہ صحت نے تجویز کیا تھا کہ آرمی پبلک سکول کی طرز پر شہداء کے بچوں کے تعلیمی پیکج دیا جائے ٗجس کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو پرائیو یٹ اور سر کاری میڈیکل کالجوں میں مفت داخلے اور بورڈنگ کی سہولت دی جائے ٗیہ تمام اخراجات صو بائی حکو مت برداشت کر ے ٗاس سمری کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی تھی تا ہم قواعد کے مطابق اس سمری میں محکمہ خزانہ کو نظر انداز کر کے سمری صو بائی حکو مت کو بھیجی گئی جس پر محکمہ خزانہ نے علیحدہ سے سمری تیا ر کی جس میں تمام شہید سر کاری ملازمین کے بچوں پر لاگوکرنے کی سفارش کی گئی تا ہم اس سمری میں سفارش کی گئی کہ چونکہ پرائیو یٹ میڈیکل کالجوں میں فی طالب علم پچاس ہزار روپے خرچ ہو ں گے۔

اس لئے یہ اخراجات سر کاری خزانے سے بر داشت کر نا ممکن نہیں ٗاس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے شہید سر کاری ملازمین کے بچوں کے سر کاری میڈیکل اور انجینئر نگ کالجوں میں تعلیم اور بورڈنگ کے اخراجات سر کاری سطح پر اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔