100

پختونخوا حکومت اور ن لیگ میں تعاون کے امکانات معدوم

پشاور۔ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑھتی قربتیں دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کی بدولت متاثر ہونے کاامکا ن ہے مرکزی قائدین دونوں جماعتوں کے اتحاد کو ناقابل عمل قراردے کر رد کردیاہے ذرائع کے مطابق مرکز کی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلوں اورکشیدگی میں اضافہ کے بعدخیبر پختونخوا میں دونوں جماعتوں کے درمیان سینٹ الیکشن کے لیے تعاون کے امکانات معدو م ہوگئے ہیں۔

ن لیگ کی قیادت نے صوبائی قیادت پرواضح کردیاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کی راہ اختیار نہ کی جائے دوسری طرف عمران خان نے بھی واضح کردیاہے کہ اگر صوبہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان ایسا کوئی اتحاد ہوا تو اسے ختم کردیاجائے گا ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کے سخت رویہ کے باعث تعاون کے لیے گورنرہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی قریب آنے کی کوششیں متاثر ہونے کاامکان ہے جس کے بعددونوں جماعتوں نے نئی حکمت عملی پر بھی غور شروع کردیاہے