114

تعلیمی اداروں کے سامنے حفاظتی د یوار یں تعمیر کرنیکا فیصلہ 

پشاور۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے سامنے دیواروں کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیواروں کو گرانے والے تاجروں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا سانحہ اے پی ایس کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لئے نئی پالیسی مرتب کی گئی تھی تاہم اس پالیسی پر بیشتر تعلیمی ادارے تاحال عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں ۔

سانحہ زرعی تربیت مرکز میں تمام کیمرے غیر فعال تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اب بھی بیشتر تعلیمی اداروں کے باہر لگے ہو ئے کیمرے یا تو ناکارہ ہو گئے ہیں یا تو چوری ہو چکے ہیں جس کے باعث تعلیمی اداروں کی سیکورٹی رسک پر لگ گئی ہیں ۔

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 3خیبر بازار کے سامنے انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی دیوار کوگرا دیاگیا ہے جبکہ سکول کے باہر تجاوزات مافیا کے باعث کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے رونماء ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث سکول کے باہر دوبارہ دیوار قائم کی جا رہی ہیں ۔ اور تعلیمی اداروں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ نا کارہ ہونے والے کیمروں کی جگہ درست کیمرے نصب کرے تاکہ چوبیس گھنٹے فعال ہو ۔