113

انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ مشکوک ووٹرز خا رج 

پشاور۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے 1کروڑ سے زائد وفات شدہ مشکوک اور ڈبل اندراج والے ووٹرز کو خا رج کر رہی ہیں اگلے عام انتخابات سے قبل 75لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے گا جبکہ مرد اورخواتین ووٹرز کے مابین 12ملین سے زائد فرق کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائینگے ۔انتخابی فہرستوں کے نظر ثانی مرحلے کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے نادرا سے موصول ہونے والے ریکارڈ اور گھرگھر تصدیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد مشکوک ووٹروں کاسراغ لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں سے وفات ہونے والے مرد ، خواتین ووٹرز کے علاوہ فہرستوں میں ڈبل اندراج ہونے والے ووٹرز کو بھی نکالا جائے گا ۔نئے الیکشن ایکٹ کے تحت شناختی کارڈ بنانے والے ہر پاکستانی مرد خواتین اس کی مرضی کے مطابق مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جائے گا۔