361

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان سکھانے کافیصلہ

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک منصوبے کے تناظر میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کو چینی زبان سیکھانے کیلئے اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے تفصیلات ضلعی حکومت نے جدید تقاضوں اور سی پیک کے تناظر میں سٹی ڈسٹرکٹ کے تعلیمی اداروں میں چائنیز زبان سکھانے والے اساتذہ کی تعیناتی کیلئے صوبائی حکومت سے درخواست کی تھی جس کے لیے گزشتہ دنو سیکرٹری ایل سی بی نے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ابتدائی طور پر ڈگری کالج کیلئے ٹیچر کی تعیناتی منظوری دیدی ہے۔

ٹیچر سٹی ڈسٹرکٹ کالج کے طلبہ اور عام لوگوں کو مفت چینی زبان سکھائے گی اس مقصد کیلئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر کوارڈنیشن کو جلد سے جلد میرٹ کے مطابق ٹیچر کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے اس ضمن میں ضلع نظم کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ سی پیک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس سے چائینہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور چائینہ میں کاروبار کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے ۔