306

پشاور چڑیا گھر میں پولیس اہلکار تعینات

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جانوروں کے تحفظ کے لئے چڑیا گھر میں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے پشاور میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے چڑیا گھر کا افتتاح کیا ہے تاہم شہریوں کی جانب سے چڑیا گھر میں شیر اور ریچھ پر پتھر مارنے کے علاوہ دیگر جانوروں کے جنگلوں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر چڑیا گھر پشاور کے لئے نئی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے ۔

نئی پالیسی کی سفارشات متعلقہ اداروں کی جانب سے تیار کی گئی ہے جانوروں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ جانوروں کی حفاظت کے ساتھ چڑیا گھر کی سیکورٹی کے لئے بھی مناسب انتظامات ہو ۔ ابتدائی طور پر چڑیا گھر کے ذرائع کے مطابق چار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔