324

پٹواریوں کی صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال

پشاور۔خیبرپختونخواکے پٹواریوں اورقانون گویان نے مطالبات کے حق میں صوبہ گیر قلم چھوڑہڑتال شروع کردی ہے جبکہ دفترتحصیلدارکے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اورصوبائی حکومت کومطالبات کی منظوری کے لئے 2مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ پٹواریوں اورقانون گویان کو پنجاب کی طرزپرمراعات اوردیگرالاؤنسز دئیے جائیں بصورت دیگرمقررہ مدت کے بعد راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گیاپٹواریوں کے صوبہ گیرقلم چھوڑ ہڑتال اوردفتری امورٹھپ ہوجانے کے باعث سائلوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبرپختونخوا کے صدر محمدخان سواتی ٗ جنرل سیکرٹری مکمل شاہ ٗ ضلع پشاورکے صدرنثارخان ٗجنرل سیکرٹری اسلم خان ٗ طفیل خان اوردیگررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ عملہ مال 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتاہے اس بناء انہیں بطریق فورسزخصوصی پیکج دئیے جائیں ۔

پٹواری کوبنیادی سکیل14ٗ گرداورکو15 اورنائب تحصیلدارکو16جبکہ تحصیلدارکو سکیل 17دیاجائے اورعملہ مال کو سوفیصد فیلڈالاؤنس ادا کیاجائے اسی طرح عملہ مال کو ٹرانسپورٹ الاؤنس دایاکیاجائے پٹوارخانہ الاؤنس 15 روپے سے بڑھاکر15ہزار روپے کیاجائے انہوں نے کہا کہ عملہ مال جونقولات زمینداروں کو تیارکرکے دیتے ہیں اس کی اجرت انگریزدورسے منجمد ہے اورانہیں موجودہ دورکے مطابق کیاجائے اسی طرح بستہ الاؤنس ٗ سٹیشنری الاؤنس ٗ عدالتی الاؤنس ٗ سپیشل ڈیوٹی الاؤنس ٗ ایگزیکٹو الاؤنس ٗ حدبراری فیس ٗ حصہ ٹیکس بھی ادا کئے جائیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ آبادی کے تناسب سے جغرافیائی حالات و تعداد خسرہ 2000 نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اورگرداور اور تحصیلداروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے جبکہ اسلام آباد اورپنجاب کی طرح مرکزی مقامات پرعوامی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے فیلڈسٹاف سے رائے لیتے ہوئے ہرتحصیل میں 5تا 10 مرکزی مقامات پرپٹوارخانہ جات اوررہائش عملہ کا مناسب بندوبست کیاجائے اورعملہ مال کو ٹیلی فون ٗ فیکس ٗ فوٹوسٹیٹ ٗ کمپیوٹرسسٹم ٗ سرکاری رسیدات ٗ وسرکاری سٹیشنری ٗ فرنیچرٗ ہرکلسٹرو تحصیل کومہیاکئے جائیں ۔