146

سکولوں میں افغان مہاجربچوں کے داخلوں پر پابندی کا امکان

پشاور۔وفاق کی جانب سے افغان مہاجرین کیلئے نئی پالیسی کے پیش نظر صوبے کے نجی سکولوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کے داخلوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے سرکاری اورنجی سکولوں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کی تفصیلات اکھٹی کی گئی ہیں ۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی یکم مارچ سے شروع ہو نے کا امکان ہے وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن30 اپریل ہے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بیشتر پرائیویٹ سکولز افغان مہاجرین بچوں کو داخلہ بھاری فیسوں کے عوض دیتے ہیں ۔

ان افغان مہاجرین بچوں کے لئے بھی نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان سکولوں میں صوبائی حکومت کے تحفظات کے باوجود حکومت مخالف تعلیم دی جا رہی ہے اور ان کی کتابوں پر بھارتی پرچم بھی لگا ہوا ہے۔