122

سائبر کرائمز ونگ کیلئے 500ملین کی منظوری

اسلام آباد۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سائبر کرائمز ونگ کیلئے 500ملین کی منظوری دے دی ہے ،ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ میں گزشتہ سال 13ہزار شکایات موصول ہوئیں ہمارے پاس 15تفتیشی افسر ہیں،ہم444نئے لوگ بھرتی کرنا چاہتے ہیں،سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان احمد نے کہا کہ چینیوں کو تین تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،سی پیک اوربجلی کے منصوبوں کیلئے آنیوالے چینیوں کو الگ سے سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ چینی طلبا اور کاروباری افراد کیلئے الگ سے طریقہ کار موجود ہے،اندرون ملک انسانی ٹریفکنگ کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا شمیم کی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سائبر کرائمز ونگ کیلئے 500ملین کی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ میں گزشتہ سال 13ہزار شکایات موصول ہوئیں تھیں،ہمارے پاس صرف 15 تفتیشی افسران ہیں،ہم سائبر کرائمز ونگ میں 444 نئے لوگ بھرتی کرنا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں کہ بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کے خلاف جلد از جلد نمٹائیں۔اجلاس میں نواب یوسف تالپور نے سوال کیا کہ حکومت چینیوں کی سیکیورٹی کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟سنا ہے چینی جیلوں سے قیدیوں کو لا کر یہاں سڑکیں بنوائی جا رہی ہیں جس پر سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان احمد نے کہا کہ چینیوں کو تین تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

سی پیک منصوبوں کیلئے آنے والے چینیوں کیلئے الگ سیکیورٹی ہے،بجلی کے منصوبوں کے لیے آنیوالوں کو الگ سے سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں ،چینی طلبا اور کاروباری افراد کے لیے الگ سے طریقہ کار موجود ہے۔چیئرمین کمیٹی رانا شمیم نے کہا کہ ویسٹریج کا تمام پانی اب وفاقی دارلحکومت میں ایسا پانی مل رہا ہے یہ سارا پانی جگر اور دوسرے بڑی بیماریوں کا موجب بنتا ہے،پانی پر ہمیں بریفنگ دیں اس کے بعد ہم آرڈر جاری کریں گے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان احمد نے کہا کہ ہم اندرون ملک انسانی ٹریفکنگ کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔

ممبر کمیٹی نے کہا کہ بیرون ملک ہیومن ٹریفکنگ کا بل تو موجود ہے اس میں اندرون ملک ٹریفکنگ کو کا بل موجود نہیں۔سپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ اندرون ملک انسانی سمگلنگ کو ایف آئی اے کو دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ کمیٹی نے انسانی ٹریفکنگ کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کرنے یا نہ کرنے پر سب کمیٹی قائم کر دی اور نواب یوسف تالپور کو سب کمیٹی کا کنوینئر مقررکر دیا۔چیئرمین کمیٹی رانا شمیم نے کہا کہ ویسٹریج کا تمام پانی اب وفاقی دارلحکومت میں پینے کے صاف پانی میں مل رہا ہے یہ سارا پانی جگر اور دوسرے بڑی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔