32

امریکی سپریم کورٹ نے نا اہلی کیخلاف ٹرمپ کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے نا اہلی کے خلاف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دائر ان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

فیڈرل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آٹھ فروری کو ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپیل کی منظوری کے بعد کولا راڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل ہوگیا اور ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل سپریم کورٹ کے فیصلے تک الیکشن کے لیے اہل تصور ہونگے۔

واضح رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔