30

مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلے تیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ میں نئے ویپن سسٹم، دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی، ایئر چیف نے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا اور جدید ریڈار، ایئر موبیلٹی پلیٹ فارم دیگر اثاثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سائبر، اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا ک ہپاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف نے کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امداد بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔