21

انتخابات میں ٹکٹس کیلئے آئی پی پی کا 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

عام انتخابات 2024 میں ٹکٹس کیلئے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)  نے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ کمیٹی کا پینل تشکیل دیدیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان کے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹس کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا 7 رکنی پارلیمانی بورڈ میں محمود مولوی، علی جونیجو شامل ہیں شیخ محمد فیروز ، عمر فاروق ، صائمہ ندیم ، رضوان خان ، سیمہ مولوی شامل بھی شامل ہوں گے۔

پارلیمانی بورڈ آئی پی پی امیدواروں  کے  انٹرویوز ، ٹکٹوں کا فیصلہ کرےگا پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صوبائی صدر محمود مولوی ہونگے 40 سے زائد سیٹوں پر ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ  لے رہے ہیں کراچی سے آئی پی پی بہتر تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی۔