331

سوات موٹر وے رواں سال مکمل کرلی جائے گی‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر

پشاور ۔ 81 کلومیٹر طویل سوات موٹر وے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ اس سال کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی ۔موٹر وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے اکتالیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سوات موٹر وے کو صوابی کے قریب کرنل شیر خان انٹرچینج پر اسلام آباد، پشاور موٹر وے سے منسلک کیاجائے گا ۔موٹر وے کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن اوراس کے ملحقہ علاقوں میں سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔