266

نوازشریف کیخلاف اقامہ کی بنیاد پر فیصلہ کمزور نہیں،افتخار چوہدری

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف کیخلاف اقامہ کی بنیاد پر فیصلہ کمزور نہیں۔افتخار چوہدری نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ بدعنوانی کامقدمہ احتساب عدالت کے لیے رکھا گیا جو 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، عدلیہ نے جب کبھی آئین و قانون کے مطابق آزادی سے ایسے فیصلے کیے جوصاحب اقتدار کو اچھے نہیں لگے، وہ شکایت کرتے ہیں۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف فیصلہ نہیں دیابلکہ آئین کے3 آرٹیکلزکی تشریح کی۔

آرٹیکل 62 اہلیت کے متعلق بات کرتا ہے، 63کاسب آرٹیکل کلازسی، دوہری شہریت جبکہ تیسرا آرٹیکل 63اے بتاتا ہے۔افتخار چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے بعدکسی جماعت کے امیدواروں کو آزاد قرار نہیں دے سکتا، ملک میں جتنی جدوجہد،وکلا ،سول سوسائٹی اور میڈیا نے کی جب کہ اس کا مقصد تھا ملک میں آئین کا دور دورہ ہو گا۔