127

صدقہ اکٹھا کرنیوالے اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے قانون تیار 

لاہور۔ پنجاب حکومت نے صدقہ خیرات اکٹھا کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے قانون تیار کرلیا، چیرٹیز بل 2018 لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیرٹیز بل 2018 کی منظوری کے بعد خیراتی اداروں کے لیے سالانہ آڈٹ کرانا لازم ہوگا۔

اس قانون کے تحت خیراتی اداروں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے گا اور فنڈز کے استعمال کو چیک کرنے کا بھی مجاز ہوگا خیراتی ادارے کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر ادارے کے سربراہ کو سزا بھی دی جاسکے گی۔ ریکارڈ میں ٹمپرنگ پر خیراتی ادارے کے سربراہ کو پندرہ دن سے چھ ماہ قید اور ایک لاکھ سے 25 ہزار جرمانہ ہوگا۔ خیراتی کمیشن کے تین سے پانچ چیئر پرسن ہوں گے، سربراہ کے عہدے کی مدت دو سال تک ہوگی۔