119

سائرہ افضل تارڑ نیب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے خلاف مبینہ کرپشن شکایت کو جلد نمٹانے کے لئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھ دیا،وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہوں نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ، کرپشن الزامات کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، نیب کے ساتھ مکمل تعاون کو تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیام کہ کرپشن شکایت کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس سے میری ایمانداری اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے ۔ خط میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہوں نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ۔ نیب میرے خلاف جلد از جلد انکوائری شروع کرے میں انکوائری ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن مہم شروع ہونیوالی ہے اس لئے تحقیقات جلد مکمل کی جائیں،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ اجلاس میں وزیر قومی سائرہ افضل تارڑ اور پی ایم ڈی سی کے صدر کے خلاف کرپشن شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی اور یہ انکوائری نیب راولپنڈی کرے گا۔