298

خیبر پختونخوا ٗ صو بائی پلاننگ سروس رولز کی منظوری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے صو بائی پلاننگ سروس کے رولز کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیاگیا ہے ٗ بارہ صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں تمام صوبائی محکموں میں قائم پلاننگ سیل کا انتظام و انصرام محکمہ پی اینڈ ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے ٗاس مقصد کے لئے رولز آف بزنس میں بھی تر میم کی گئی ہے ٗاس ضمن میں پلاننگ افسروں سے متعلق ملازمت کے قوانین کے تحت صو بائی محکموں کو حاصل اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں ٗ۔

سروس رولز بننے کے بعد تمام محکموں میں پلاننگ افسروں کے تبادلے ٗ ترقی اور دیگر ملازمتی امور کی ذمہ داری محکمہ پی اینڈ ڈی کو تفویض کی گئی ہے ٗپلاننگ کیڈر بننے سے پلاننگ افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا سکے گی۔

پلاننگ افسرو ں کی گریڈ میں بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذر یعے ہو گی ۔ بھرتی کے لئے پی ایم ایس کی طرز پر امتحان ہوگا ٗبھرتی شدہ افراد کے لئے تر قیاتی منصو بو ں اور انتظامی امور سے متعلق چھ ماہ کی تربیت لازمی ہو گی ٗپلاننگ کیڈر کے چار در جات گریڈ سترہ سے بیس تک ہوں گے ۔