حماس کے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی وزیراعظم نے بھی فلسطین پربمباری کااعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کی سربراہی میں ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں سے نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور جوابی کارروائی پر غور کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ 7 مقامات پر فلسطینی جنگجوؤں سے لڑائی ہو رہی ہے۔ جنگجووں نے زمینی ، فضائی اور سمندری راستوں سے حملے کئے۔ ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا، سائرن بجائے جا رہے ہی
ادھر فلسطین کے علاقے غرب اردن میں شہریوں نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کا خیر مقدم کیا اور مختلف شہروں میں جشن کا سا سماں ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آپریشن الاقصیٰ فلڈ کا اعلان کیا ہے۔