114

ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم

اسلام آباد۔نادرا اور پاکستان پوسٹ آفس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ نادرا نے دہی علاقوں میں 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم کر دی۔ترجمان نادرا نے کہا کہ ملک بھر سے مختلف 200 ڈاکخانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا نے کہا کہاس سہولت کو بتدریج تمام ڈاخانوں تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نادرا نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ملک بھرمیں جون 2017 میں مشاہدے کی بنیاد پر 10 کا ونٹرز کا قیام کیا گیاتھا۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ اس معاہدے کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکو توسیع اور وسیع کیا گیا ہے ٗعوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب مزید 200 کاونٹرز کو پوسٹ آفس میں قائم کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہ اکہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے ٗایسے تمام کاونٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے جو لوگوں کی سہولت اور آسان رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔