100

اورکزئی ایجنسی میں دھماکہ‘ میں قبائلی رہنما جاں بحق

ہنگو۔ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک شاہ جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے ۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق قبائلی رہنما کار میں اورکزئی ایجنسی سے ہنگو جا رہے تھے کہ ان کی کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔