16

نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم وخواندگی نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کردی ہےاور اسکولوں کی رجسٹریشن کے لئے قوعد و ضوابط بھی مقرر کیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پری پرائمری ایلیمنٹری اسکول جو کہ صو بہ اور شہر کے مضافاتی علاقوں کی قائم ہیں وہ کم از کم 200 گز کے پلاٹ پر بنائے جائیں گے جبکہ پوش علاقوں کے لئے 400 گز کے ساتھ ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 10 کمرے آر سی سی بلڈنگ ہونا لازمی ہے۔

سیکنڈری او اور اے لیول کے اسکولوں اور ان بی علاقوں کے لئے کم از کم پلاٹ 400 گز اور شہر کے پوش علاقوں کے لئے 600 گز کے ساتھ ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی ہے۔


علاوہ ازیں بلڈنگ کا مظور شدہ نقشہ، لازمی آلات اور میٹیریل سے لیس سائنس لیب کمپیوٹر لیب، مناسب تعداد میں لائبریری کے اندر متعلقہ کتابیں کینٹین، پینے کا صاف پانی صاف ستھرے واش رومز، سی سی ٹی وی کیمرا، باونڈری وال بھی لازمی شرط ہے۔