3

موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ ہوگیا

موٹروے پر سفر کرنے والو ں کو حکومت نے بڑا دھچکا دے دیا،ٹول ٹیکس میں اضافہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹر وے استعمال کرنے کا ٹول 350 کی بجائے اب 460 روپے ہوگا ،گاڑیوں کے لئے لاہور کا ٹول اب 350 کی بجائے 460 روپے ادا کرنا ہوگا ،12سیٹر ویگن کا ٹول 550 روپے سے بڑھ کر 720 روپے ،بس اور کوسٹر کا ٹول 700 سے بڑھ کر 910 روپے ہوگیا ہے ،فیصل آباد سے اسلام آباد کا ٹول 910 روپے سے بڑھ کر 1050روپے ہوگیا ۔

فیصل آباد سے ملتان جانے کے لئے گاڑیوں کو 650 کی بجائے 850 روپے ٹول ادا کرنا ہوگا،ایم تھری استعمال کرنے والی گاڑیاں اب 500 کی بجائے اب 650 روپے ٹول ادا کریں گی ،12سیٹر ویگن اب 750کی بجائے 980 روپے ادا کریں گی ،بس اور کوسٹر 1150 کی بجائے اب 1500 روپے ٹول ادا کریں گی ۔