14

پنجاب میں کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

پنجاب کی نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر مذکور ہ فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ملتان میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔

کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبہ کو فری سہولت دینےکی منظوری بھی دے دی گئی۔