180

پٹرولیم نرخ ٗ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرانیکافیصلہ

پشاور۔ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے اضافہ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرانے کافیصلہ کیاگیاہے قرارداد پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی جبکہ رواں سیشن میں منظورکرائے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کی طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ اگر وفاقی حکومت کی مہنگائی کی رفتاریہی رہی تو بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی فضل الٰہی خان کی طرف سے آج صوبائی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد جمع کرائی جائے جس میں وفاقی حکومت سے اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیاجائے گا