115

ملک بھر میں گریڈ 22کی پوسٹیں بڑھانے کا فیصلہ

لاہور ۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گریڈ بائیس کی پوسٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے تحت ملک بھر میں گریڈ بائیس کی دس پوسٹیں بڑھا کر سولہ پوسٹیں کر دی جائیں گی جبکہ ملک بھر میں گریڈ اٹھارہ سے گریڈ بائیس تک کے پی ایس پی افسران کو ٹہ جو پچیس فیصد ہے اس بڑھا کر چالیس فیصد کیا جائیگا جس کی حتمی منظوری حکومت پاکستان دیگی بتایاگیا ہے کہ گریڈ بائیس کی پوسٹوں میں اضافہ اور پی ایس پی کیڈر کے افسران کے کوٹے میں اضافے کی تجویز پولیس مینجمنٹ بورڈ کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی جس کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کی جا چکی ہیں ۔

میٹنگ ذرائع کے مطابق گریڈ بائیس کی دس پوسٹوں کو بڑھا کر سولہ پوسٹیں کئے جانے سے آئی جی ،پاکستان ریلویز،آئی جی پولیس اسلام آباد،آئی جی پولیس آزاد کشمیر ،آئی جی پولیس گلگت بلتستان،ڈی جی ٹیکنیکل پولیس سمیت دیگر افسران کو پہنچے گا ۔