30

حکومت کی طرف مت دیکھیں ،وہ کچھ نہیں دیتی ،شاہد خاقان عباسی

 سابق وزیراعظم  اور مسلم لیگ ن کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا ،چودہ اگست کو جن لوگوں کو ایوارڈ دئیے گئے خود وہ کہتے ہیں ہمیں خود پتہ نہیں کیوں ایوارڈ دیا گیا؟

تفصیلات کےمطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ایوارڈ کا ایک پروگرام ہے اس میں آئیں میں نے کہا ہم ایوارڈ کے مستحق نہیں ہیں 14 اگست کو جن لوگوں کو ایوارڈ دئیے گئے خود وہ کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں کیوں ایوارڈ دیا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں فکر نہیں ہے کہ آج ہمارا ملک کہاں کھڑا ہے ہمارے ملک کے حالات مشکل ضرور ہیں ناممکن نہیں ہیں اگر ہم 20 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھا دیں تو حالات بہتر ہو جائیں ڈالر اب 250 تک نہیں آئے گا ہمیں اپنے کاروبار کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کی طرف مت دیکھا کریں حکومت کچھ نہیں دیتی زمین لیز پر دینی چاہیے مالکیت پر نہیں دینی چاہیے ۔زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز لگانی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ خرابی پولیٹیکل لیڈر شپ میں ہے، ہم خود غلط ہیں اگر مل بیٹھ جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہےبجلی کے بل کدھر پہنچ چکے ہیں جو حالات چل رہے ہیں ہمیں رات کو نیند نہیں آنی چاہیےآسان فیصلوں سے ملک نہیں چلتے بہترین فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔