37

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اعتزاز احسن بھی شریک

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس جاری ہے، جس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوکر رہے ہیں۔

کراچی میں میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

بلاول ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، اعتزاز احسن، پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپورکے علاوہ راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، رضا ربانی، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی مدد جتک ودیگر بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں مراد علی شاہ، سردار یعقوب، تاج حیدر، چوہدری یاسین، ہمایوں خان، مولا بخش چانڈیو، چوہدری منظور، جمیل سومرو، ہری رام، سلیم مانڈوی والا، مخدوم جمیل الزمان، میر باز کھیتران اور حسن مرتضیٰ، منظور وسان، اعجاز جکھرانی، روزی خان کاکڑ، صابر بلوچ، نواب یوسف تالپور اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا صدر پی پی پی پی آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت ہوئی، اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن مختلف ٹی وی شوز اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتحادی جماعت کی حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے رہے ہیں، اور انہیں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی جانب سے شوکار نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، بعد ازاں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کی بھی پارٹی رکنیت خارج کردی گئی ہے۔