28

عمران خان کی 6 ماہ کی سزا معاف ہو چکی ہے، لطیف کھوسہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران  پی ٹی آئی چیئرمین  کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کی 6 ماہ کی سزا معاف ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ حارث کے پیش نہ ہونے پر  ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے عدالتی دائرہ اختیار کا تعین ہونا ضروری تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی 3گراؤنڈز پر سزا معطلی کے لیے دلائل دوں گا،سب سے پہلے عدالت نے دائرہ اختیار کو طے کرنا ہے، اس کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کو اتھارٹی دے رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے 3سال کی سزا سنائی، صدر پاکستان نے 14 اگست کو قیدیوں کی 6ماہ سزا معاف کی،  اس لحاظ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6ماہ کی سزا معاف کی جا چکی ہے۔