39

میکسیکو میں تارکین وطن کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی؛ 16 ہلاک اور36 زخمی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 مسافر ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی اوکساکا ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔

ہلاک ہونے والے مسافر تارکین وطن تھے جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بس میں 52 افراد سوار تھے جن میں سے 10 کا تعلق وینزویلا سے تھا اور باقی میکسیکو کے شہری ہی تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھی وینزیلا کا ایک باشندہ شامل ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث کارندوں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی شروع کردی گئی۔